کراچی (نیوزڈیسک) اینکر پرسن کامران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ نگران حکومت کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہیں، آئندہ ہفتہ تبدیلیوں کا ہوگا۔اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کامران خان نے کہا کہ جو پاکستانی ملک کے مستقبل کے حوالے سے فکر مند ہیں انہیں مزید انتظار نہیں کرنا ہوگا، آئندہ ہفتہ تبدیلیوں کا ہوگا اور جمود کا خاتمہ ہوگا.
جن سخت فیصلوں کی پاکستان کو ضرورت ہے وہ ہوں گے، زرداری شہباز حکومت پہلے ہی ہاتھ کھڑے کر چکی ہے، ان کی حکومت کے 40روز ملک پر قیامت بن کر گزرے، اس حکومت کی ساری کوشش یہ رہی کہ اس حکومت کے بڑوں کے خلاف نیب اور کرپشن کیسز ختم ہوجائیں لیکن سپریم کورٹ نے بروقت مداخلت کرکے مذموم کاوش ناکام بنادی، معیشت سدھارنے کیلئے جن اقدامات کی ضرورت تھی وہ نواز شریف نے مسترد کردیے۔انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کی تیاری آخری مراحل میں ہے ، عبدالحفیظ شیخ اور ڈاکٹر رضا باقر جیسے ماہرین پر مشتمل ایک مختصر کابینہ ہوگی جس کو فوج اور سپریم کورٹ کی مکمل حمایت حاصل ہوگی، نگران حکومت کو فوری طور پر سخت فیصلے کرنے ہوں گے.
پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا جس سے مہنگائی بڑھے گی۔ نگران حکومت کے قیام سے کچھ عرصے کیلئے سیاست میں دھماچوکڑی ختم ہوگی، معیشت درست ٹریک پر آجائے گی اور الیکشن پھر ہوتے رہیں گے ، ویسے بھی الیکشن نے کب پاکستانیوں کو سکون دیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں