عمران خان اب بھی کس کا لاڈلہ ہے؟ مریم نواز نے حیران کن دعویٰ کر دیا

لاہور(پی این آئی )پاکستان مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کبھی بھی سسٹم کا لاڈلہ نہیں رہا لیکن عمران خان اب بھی لاڈلہ ہے نجی ٹی وی ”جیو نیوز “کے مطابق مریم نواز کا کہنا تھا کہ آئین توڑنے کا جو کام عمران خان اور اس کے سپیکر و ڈپٹی سپیکر نے کیا وہ اگر نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نے کیا ہوتا تو ہماری لاشیں چوکوں پر ٹنگی ہوتیں۔

 

 

عمران خان کا سیاست میں کردار غنڈا گردی کرانے والے کا رہ گیا ہے، اداروں کو سوچنا چاہیے کہ اسے خوراک کیوں دے رہے ہیں۔ عمران خان کے جملے پر تبصرہ کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ اپنے متعلق عمران خان کے نازیبا الفاظ سن کر حیرت نہیں ہوئی، عمران خان سے بہتر اخلاق کی توقع نہیں ہے، میرے پاس عمران کے خلاف اتنا سیاسی مواد ہے کہ ذاتی حملے کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close