گجرات (پی این آئی)گجرات میں دو پاکستانی نژاد اسپینش بہنوں کے قتل میں ملوث 7 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں مرکزی ملزم شہریار اور چچا حنیف شامل ہیں جبکہ قاصد، عتیق، حسن اور اسفند یار بھی گرفتار ملزمان میں شامل ہیں۔ملزمان نے گرفتاری کے بعد جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے، پولیس کی مدعیت میں لڑکیوں کے بھائی، چچا سمیت 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ڈی پی او عطاء الرحمٰن کا کہنا ہے کہ دو بہنوں کے قتل میں
ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، ملزمان نے 2 روز قبل دو بہنوں کو قتل کر دیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ دونوں بہنیں 19 مئی کو اسپین سے آئیں اور 20 مئی کو انہیں قتل کر دیا گیا۔آئی ایف آر کے مطابق لڑائی جھگڑے کی اطلاع پر پولیس پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ کی، جس سے دونوں بہنیں جاں بحق ہوگئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں بہنیں اپنے شوہروں سے طلاق لیکر اسپین میں پسند کی شادی کرنا چاہتی تھیں، دونوں کا ایک سال قبل نکاح ہوا تھا مگر وہ اپنے شوہروں کو اسپین لیجانے پر رضا مند نہیں تھیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں