کوئٹہ(آئی این پی )ایرانی حکومت نے بلوچستان کے علاقے شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے اسپیشل فائرفائٹنگ ٹینکر طیارہ پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایران سے آنے والا خصوصی فائر فائٹنگ طیارہ متاثرہ علاقے میں پانی چھڑکا ئوکی صلاحیت رکھتا ہے، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی طیارے کو خصوصی اجازت نامہ فراہم کرے گی، جہاز کے اتوار کا پہنچنے کا امکان ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران حکومت نے فائرفائٹنگ ٹینکر طیارہ پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے،
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی طیارے کو خصوصی اجازت نامہ جاری کرے گی، فائرفائٹنگ ٹینکر ائیرکرافٹ بلوچستان جنگلات آگ پر قابو پانے آپریشن میں حصہ لے گا، سول ایوی ایشن اتھارٹی فائرفائٹنگ ائیرکرافٹ کو خصوصی فضائی روٹ بھی جاری کرے گی۔ رپورٹ کے مطابق فائرفائٹنگ ائیرکرافٹ روٹ میں کوئی کمرشل پرواز آپریٹ نہیں کی جائے گی، فائرفائٹنگ ٹینکر ائیرکرافٹ کو کوئٹہ ائیرپورٹ سے پانی فراہم کیا جائے گا، ایرانی فائرفائٹنگ طیارے کا عملہ بھی ایرانی ہوگا، ایرانی فائرفائٹنگ طیارہ جلد پاکستان پہنچنے کی توقع ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں