کورونا سے انتقال کرنے والے سرکاری ملازمین کے لواحقین کیلئے حکومت نے بڑا اعلان کر دیا

کراچی (پی این آئی) سندھ حکومت نے کورونا کی وجہ سے انتقال کرنے والے سرکاری ملازمین کیلئے لواحقین کیلئے مالی امداد کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی  کے مطابق کورونا وبا کی وجہ سے صوبہ سندھ میں مجموعی طور پر آٹھ ہزار 600 سے زائد اموات ہوئی ہیں جن میں سینکڑوں سرکاری ملازمین بھی شامل ہیں۔

 

صوبائی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کے لواحقین کیلئے فی کس 10 لاکھ روپے کی امداد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے وزارت خزانہ نے تمام محکموں کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close