سینئر اینکر ارشد شریف کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، وجہ کیا بنی؟

اسلام آباد(پی این آئی)اے آر وائی نیوز کے اینکر پرسن ارشد شریف کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ ریاستی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے کے تحت درج کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے اینکر پرسن ارشد شریف کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

 

مقدمہ حیدرآباد کےتھانہ بی سیکشن میں درج کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ ریاستی اداروں کےخلاف گفتگوکرنےکےتحت درج کیاگیا، مطیع اللہ جان کےیو ٹیوب چینل میں گفتگوپر دفعہ 131،153،505 کااطلاق ہوتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close