رانا تنویرحسین نے استعفیٰ دیدیا

اسلام آباد (پی این آئی) چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی رانا تنویر حسین نے کمیٹی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیدیا۔نئے چیئرمین پی اے سی کا تقررکل ہو گا ۔کمیٹی میں نورعالم خان اور و جیہہ قمر کو شامل جبکہ وزیراعظم شہباز شریف،اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف ، پی ٹی آئی کے ریاض فتیانہ اور عامر ڈوگر کو بھی نکال دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں، کمیٹی سے وزیراعظم شہبازشریف اور اسپیکر قومی اسمبلی

راجا پرویز اشرف کو نکال دیا گیا ہے جبکہ چئیرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی (پی اے سی) رانا تنویر نے کمیٹی چئیرمین شپ سے استعفی دے دیا اب ان کی جگہ نئے پی اے سی کے چئیرمین کا تقررپیر کے روز ہوگا۔وزیراعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی کے علاوہ عامر ڈوگر اور ریاض فتیانہ کو بھی کمیٹی سے نکالا گیا ہے جبکہ کمیٹی میں نورعالم خان اور وجیہہ قمر کو شامل کرلیا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ نور عالم خان نئے چئیرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں