ملتان کے جلسے میں شیخ رشید کو کیا ہوا؟

ملتان (پی این آئی) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی ملتان جلسے میں گرمی کے باعث حالت خراب ہوگئی تھی۔ پی ٹی آئی کے ملتان جلسے میں شیخ رشید نے شرکت کی اور شرکاء سے خطاب بھی کیا۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ دوران جلسہ گرمی کے باعث شیخ رشید کی حالت خراب ہوئی تو ریسکیو اہلکاروں نے طبی امداد دی۔بذرائع کے مطابق حالت خراب ہونے پر شیخ رشید کو جلسہ گاہ سے مقامی ہوٹل میں منتقل کیا گیا۔ ملتان سے ریسکیو ذرائع کے مطابق ملتان جلسے میں گرمی اور حبس کے باعث شیخ رشید کی طبیعت خراب ہوئی لیکن فوری طبی امداد کے بعد ان کی طبیعت سنبھل گئی تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں