اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو دھمکی ملنے پر اسلام آباد میں بنی گالہ کے اطراف اسلام آباد پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کی بھاری نفری اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بنی گالہ کے اطراف سرچ آپریشن کیا۔ اسلام آباد پولیس کی آمد پر خیموں میں موجود پی ٹی آئی کارکن باہر نکل آئے اور حکومت کیخلاف نعرے لگائے جبکہ کچھ دیر بعد وہاں سے پولیس واپس چلی گئی۔
اس حوالے سے تحریک انصاف علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بنی گالہ کے باہر موجود ہیں، کوئی مسئلہ نہیں۔ یہ بات اہم ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نےاپنی جان کو لاحق خطرے سے متعلق خدشہ ظاہر کیا تھا۔ عمران خان نے کہا تھا کہ میری جان کو خطرہ ہے، میرے خلاف ہوئی سازش کا گزشتہ سال اگست سے معلوم ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں