کراچی (پی این آئی) پی ٹی آئی رہنما عالمگیر خان کے گھر پر کراچی پولیس کی جانب سے چھاپہ مارا گیا ہے۔ عالمگیر خان کے گھر پر پولیس کے چھاپے کی تحریک انصاف نے مذمت کی اور کار کنوں نے احتجاج کیا۔
چھاپے کے بعد پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے کہا ہے کہ پولیس نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ پولیس پیپلزپارٹی کا عسکری ونگ بنی ہوئی ہے، سندھ حکومت کا احتساب جلد ہوگا۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما سیف الرحمٰن نے کہا کہ چھاپے کے وقت عالمگیر خان گھر پر نہیں تھے۔
بعد ازاں مبینہ چھاپے کے خلاف پی ٹی آئی رہنماؤں نے گلشن اقبال تھانے میں درخواست جمع کرا دی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں