ملتان (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے ملتان جلسے میں مریم نواز کے بارے میں جو الفاظ کہے ان پر انہیں صحافیوں اور سیاستدانوں کی طرف سے کڑی تنقید کا سامنا ہے۔اپنے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ انہیں سوشل میڈیا پر کسی نے مریم نواز کی جلسے میں کی گئی تقریر کی ویڈیو بھیجی ۔
“اس نے اتنی دفعہ اور اس جذبے اور جنون سے میرا نام لیا، اسے کہنا چاہتا ہوں کہ دھیان کرو کہیں تمہارا خاوند ہی ناراض نہ ہوجائے، جس طرح بار بار تم میرا نام لے رہی ہو۔”عمران خان کے اس بیان کے بعد حامد میر نے کہا ” عمران خان نے ملتان کے جلسے میں ایک خاتون سیاستدان کی سیاسی تنقید کے جواب میں جو مذاق کیا وہ کسی بااخلاق مسلمان کے شایان شان نہیں اس مذاق کے فوری بعد موصوف نے ایک حدیث نبوی سنانی شروع کر دی ، یہ منافقت نہیں تو کیا ہے؟”
اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے کہا ” انتہائی شرمناک۔ انتہائی شرمناک۔ انتہائی شرمناک۔ جو جملے عمران خان صاحب نے محترمہ مریم نواز صاحبہ کے بارے میں استعمال کیے ہیں؛ انتہائی شرمناک۔ کچھ تو معاشرتی اور خاندانی اخلاقیات باقی رہنی چاہیئں۔ کچھ تو احترام خواتین کا برقرار رہنے دینا چاہیے۔ انتہائی قابلِ مذمت۔” سلیم صافی کا اس حوالے سے کہنا تھا ” اس کے بعد بھی کیا کوئی اس میں شک کرسکتا ہے کہ میکیاولی کے پیروکار کے طور پرعمران خان مذہب کومحض سیاسی کارڈ کے طور پر استعمال کررہا ہے۔ امربالمروف کرنے والامسلمان اور لیڈر تو کیا ، کیا ایک عام مہذب انسان بھی کسی ماں اور خاتون کے لئے ایسی زبان استعمال کرسکتا ہے؟”
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں