اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان پر حملے کا خطرہ ، تھریٹ جاری کردیا گیا، خدشے کے باعث عمران خان کی سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔سابق وزیراعظم عمران خان پر حملے کا تھریٹ جاری کر دیا گیا، خدشے کے باعث عمران خان کی سیکورٹی مزید سخت کردی گئی ہے، سیکیورٹی حکام نے عمران خان کے چیف آف سٹاف شہبازگل کو آگاہ کردیا ہے۔
یاد رہے عمران خان پر پہلے بھی متعدد بار حملے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔ دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان آج ملتان میں عوامی جلسے سے خطاب کریں گے ، وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اسلام آباد کے حقیقی آزادی مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے ملک بھر میں تاریخی اجتماعاتِ عام کے سلسلے کا آج آخری جلسہ ملتان میں ہے جس میں میں مارچ کے حوالے سے اہم اعلان کروں گا۔میری اپنے تمام لوگوں کو ہدایت ہےکہ وہ میرے خطاب سے قبل ملک بھر میں پہلے سے طے شدہ ان مقامات پر جمع ہوں تاکہ ہم سب مل کر اپنی تحریک کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل کا تعین کرسکیں! ان مقامات میں کراچی میں میلینئم مال ، اسلام آباد میں ایف نائن پارک ، لاہور میں بابا گراؤنڈ اسلام پورہ اور راولپنڈی میں بنک روڈ اور نصیرآباد شامل ہیں۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کے خلاف ریفرنس منظور کر لیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے 25 اراکین کو نااہل کردیا ہے، سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج پنجاب کی امپورٹڈ حکومت اب عملی طور پر ختم ہو چکی ہے۔انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ نام نہاد وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کوئی شرم کریں اور آج الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد فوری استعفیٰ دیں،انہوں نے مزید کہا کہ کوئی ایک ایسی روائیت چھوڑیں جس پر انھیں کوئی تو مثبت کمنٹ دیا جا سکے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں