توانائی بحران سے نکلنے کیلئے حکومت کابڑا اقدام، سولر پینلز پرعائد ٹیکس فوری طور پرختم کر نے کا اعلان

کراچی (پی این آئی) وزیر اعظم شہباز شریف نے سولر پینلز پر عائد ٹیکس فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کردیا۔سولر اور ونڈ سے بجلی پیدا کرنے کی ضرورت ہے، گرین انرجی سے ملک کو 20 ارب ڈالر کی بچت ہوگی۔کراچی چیمبر آف کانفرنس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے سولر پینلز پر عائد 17 فیصد سیلز ٹیکس فوری ختم کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ شروع ہونے کی وجہ کرپشن و نااہلی ہے وگرنہ لوڈ شیڈنگ تو ختم ہوگئی تھی۔

 

ہمیں سولر اور ونڈ سے بجلی پیدا کرنے کی ضرورت ہے، گرین انرجی سے ملک کو 20 ارب ڈالر کی بچت ہوگی۔ سولر اور ونڈ پر بڑی تیزی سے آگے جانا ہوگا، یہی مسائل سے نکلنے کا طریقہ ہے وگرنہ کوئی چھومنتر یا جادو ٹونہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت نے تحریک عدم اعتماد کو کامیاب ہوتا دیکھ کرتیل و بجلی کی قیمتیں کم کر دیں، اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ روپیہ آج ہچکولے کھا رہا ہے، جب میں نے حلف اٹھایا تو ڈالر 189 روپے کا تھا لیکن جس دن حلف اٹھایا تو آٹھ روپے سستا ہو گیا۔ سنہ 2018 میں یہی ڈالر 115 روپے کا تھا، غیر ضروری اشیائے تعیش کی درآمد پرڈالر کی قیمت میں اضافے کے پیش نظر پابندی لگائی۔اگر ہمیں اس وقت مشکل آن پڑی ہے تو ہمیں قربانی دینا ہوگی، میں نے درآمدات پر ڈیوٹی نہیں بڑھائی، ہر چیز باہر سے منگوائی جائے تو مقامی انڈسٹری تباہ ہو جائے گی۔

 

 

پوری قوم یک جان دو قالب ہو کرفیصلہ کرے تو ملک کی تقدیر بدل جائے گی۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مقتدر اداروں نے لاڈلے کو وہ سپورٹ دی جو ملکی تاریخ میں کسی کو نہیں ملی۔ اتنی سپورٹ ہماری حکومت کو ملتی تو ملک راکٹ کی طرح اوپر جاتا، ساڑھے 3 سال کی بدترین حکومت کے بعد غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹے گئے، غدار ی کی بحث میں پڑے تو بات بہت دور تک جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close