تحریک انصاف کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیے، ریحام خان نے پی ٹی آئی کی خوشیاں خاک میں ملادیں

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے 25 ارکان ڈی سیٹ ہونے پر پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔اپنے ایک ٹویٹ میں ریحام خان نے کہا “تحریک انصاف کو آج خوشیاں منانے کی بجائے شرم سے ڈوب مرنا چاہیے کہ انہوں نے 25 ایسے افراد کو منتخب کروا کر اسمبلی میں بٹھایا جو پارٹی کے ساتھ وفادار نہیں تھے۔ رہی وزیراعلی پنجاب کی بات تو جو مرضی کر لیں وزیراعلی حمزہ شہباز ہی ہوں گے ۔

 

 

“خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جمعہ کے روز اپنے فیصلے میں تحریک انصاف کے ان 25 ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ سنایا ہے جنہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے الیکشن میں حمزہ شہباز کو ووٹ دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close