پاکستان نے آئی ایم ایف کو پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی میں کمی کے پلان سے آگاہ کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان نے آئی ایم ایف کو پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی میں کمی کے پلان سے آگاہ کر دیا۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پٹرول مرحلہ وار مہنگا کرنے کا پلان دیا گیا ہے، پٹرول سبسڈی غریب طبقات تک محدود کرنے کی تجاویز پیش کی گئیں۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے بجلی کے نقصانات کم کرنے پر بھی بات چیت ہوئی، بجلی مہنگی کرنے کیلئے مرحلہ وار طریقہ کار پر بات چیت ہوئی ہے،بجٹ اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کے ڈیٹا پر بھی بات چیت ہوئی،پاکستان نے آئی ایم ایف کو اخراجات میں کمی کیلئے پلان بھی دے دیا۔ ذرائع کے مطابق غیر ضروری اخراجات میں کمی کے لیے مختلف تجاویز پر بات چیت جاری رہی ،ترقیاتی بجٹ کی ترجیحات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close