کراچی(پی این آئی)تحریک انصاف کے رہنما کے مقدمے کا فیصلہ 25 سال بعد آگیا،کسٹم عدالت نے 25 برس بعد مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے عدم شواہد پر رہنما پی ٹی آئی اسلم خان کو بری کر دیا۔اسلم خان و دیگر کے خلاف اسمگلنگ کا مقدمہ 1997 میں درج ہوا تھا۔کسٹم حکام کے مطابق ملزمان نے 1995 سے 1997 کے دوران الیکٹرونکس سامان اسمگل کیا تھا۔کسٹم حکام کا موقف تھا کہ ملزمان نے 28.57 ملین روپے کی مس ڈکلیئریشن کی۔واضح رہے کہ عدالت نے مقدمے میں رکن اسمبلی اسلم خان کو اشتہاری قرار دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں