14 سالہ دعا زہرہ کا نکاح خواں لاہور سے پکڑا گیا، دعا کے والد کا ویڈیو بیان میں مؤقف سامنے آ گیا

لاہور (پی این آئی) کراچی سے سفر کر کے تن تنہا لاہور پہنچ کر نکاح کرنے والی 14 سالہ دعازہرہ کے نکاح خواں قاری حافظ غلام مصطفیٰ کو پنجاب پولیس نے لاہور سے حراست میں لے لیا ہے۔ اس پیش رفت کے بعد دعا زہرہ کے والد کا ویڈیو بیان سامنے آ گیا ہے۔ ویڈیو بیان میں دعا زہرہ کے والد نے کہا کہ ماشاء اللّٰہ! ہم لاہور میں کیس جیت گئے ہیں اور اب یہ کیس مکمل طور پر کراچی سندھ ہائیکورٹ میں منتقل ہوگیا ہے۔ دعا زہرہ کے والد نے کہا کہ اس کیس کے کئی مجرمان پکڑے گئے ہیں،

نکاح نامہ بھی جعلی ثابت ہوگیا ہے اور اب یہ کیس اغواء اور سہولت کاری کی طرف چلا گیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ میری بیٹی کے لیے دُعا کریں، وہ جلد بازیاب ہوکر گھر واپس آجائے۔ دعا زہرہ کے والد کا کہنا تھا کہ مجرمان کو سندھ ہائیکورٹ میں پیش کیا جائے گا اور یہ ایک پورا گینگ ہے جس کا میں پہلے دن سے کہہ رہا تھا۔دعا زہرہ کے والد نے مزید کہا کہ میری بچی کے لیے دُعا کرتے رہیں اور میں پاکستانیوں کی سپورٹ پر شکر گزار ہوں۔ یہ بات اہم ہے کہ کراچی سے لاہور آکر شادی کرنے والی دعا زہرہ کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور دعا زہرہ کے نکاح خواں قاری حافظ غلام مصطفیٰ کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ قاری غلام مصطفیٰ حسن مارکیٹ نیو سمن آباد لاہور کا رہائشی ہے اور نکاح خواں نے دعا زہرہ کا بوگس نکاح پڑھایا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close