حمزہ شہباز کو ووٹ دینے والے پی ٹی آئی منحرف ارکان کی قسمت کا فیصلہ آج ہو گا

لاہور (پی این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے انتخاب میں ن لیگ کے حق میں ووٹ ڈالنے والے پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کی قسمت کا فیصلہ آج ہو گا۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن ان ارکان کے خلاف ریفرنس کا فیصلہ سنائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن آج سہ پہر 3 بجے فیصلہ سنا سکتا ہے۔ تحریک انصاف نے 25 منحرف اراکین کے خلاف ریفرنس بھیجا تھا جس کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے سماعت کے بعد منگل کو محفوظ کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جن 25 ارکان کیخلاف نااہلی ریفرنسز پیش ہوئے ان میں ملک غلام رسول، سعید اکبر خان، محمد اجمل، عبدالعلیم خان، نذیر احمد چوہان، محمد امین ذوالقرنین، ملک نعمان لنگڑیال، محمد سلمان اور زوار حسین وڑائچ شامل ہیں۔ ان کے علاؤہ ریفرنس میں محمد طاہر، عائشہ نواز، ساجدہ یوسف، ہارون عمران گل، عظمیٰ کاردار، ملک اسد علی، اعجاز مسیح، محمد سبطین رضا، محسن عطا خان کھوسہ، میاں خالد محمود، مہر محمد اسلم اور فیصل حیات کے نام بھی شامل ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close