منصور علی خان نے ایکسپریس نیوز چھوڑ دیا، کون سا چینل جوائن کیا ہے؟ پتہ چل گیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) اینکر پرسن منصور علی خان نے ایکسپریس نیوز کو خیر باد کہتے ہوئے سماء جوائن کرلیا۔ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں منصور علی خان نے کہا کہ تقریباً چھ سال بعد ان کا ایکسپریس نیوز کے ساتھ سفر آج اختتام کو پہنچ گیا ہے ۔ انہوں نے آگے بڑھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے گزشتہ ماہ ایکسپریس سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد وہ نوٹس پیریڈ پر تھے، انہوں نے اپنا نوٹس پیریڈ مکمل کرنے کے بعد سماء ٹی وی جوائن کرلیا ہے۔

منصور علی خان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ایکسپریس نیوز کے ان تمام کولیگز کے شکر گزار ہیں جنہوں نے انہیں ایک خاندان کی طرح سپورٹ کیا، انہیں چھ سال کے عرصے میں پوری آزادی کے ساتھ کام کرنے کی اجازت دی گئی جس پر وہ چینل کے مالک سلطان لاکھانی کے بھی شکر گزار ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close