راتوں رات پاک فوج کی بڑی کارروائی، خطرناک دشمن کو مارڈالا

راولپنڈی(پی این آئی)شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن، کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک کر دیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں 17 مئی کو خفیہ اطلاعات پر سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا،

شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوا۔مارے گئے دہشتگرد کی شناخت محمد الطاف کے نام سے ہوئی، مارے گئے دہشتگرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close