پاک فوج کے ریٹائرڈ جرنیلوں کے نام سےجعلی ٹوئٹر اکائونٹس چلانے والے گرفتار

اسلام آباد (پی این آئی) پاک فوج کے دو ریٹائرڈ جرنیلوں کے نام سے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹس چلانے والے پکڑے گئے۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ میجر جنرل ریٹائرڈ فیصل مشتاق اور میجر جنرل ریٹائرڈ اصغر کے نام سے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس چلائے جا رہے تھے جن کے ذریعے ایک خاص سیاسی بیانیہ بنایا جا رہا تھا۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے دونوں اکاؤنٹس کو بلاک کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج کے اعلیٰ افسران کے نام سے اکاؤنٹس چلانے والوں کا تعلق ایک مخصوص سیاسی جماعت سے ہے جن کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close