اسلام آباد(آئی این پی) سابق صدر آصف علی زرداری کی مسلم لیگ(ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ گئے اور سابق صدر نے چوہدری شجاعت کا قومی حکومت کا بھرپور ساتھ دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ سابق صدر نے کہا کہ آپ ہمارے بہت اہم اتحادی ہیں اور آگے بھی آپ کی مشاورت شامل رہے گی،موجودہ سیاسی صورتحال پر سابق صدر نے چوہدری شجاعت کو اعتماد میں لیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ، چوہدری شافع حسین اور مسلم لیگ (ق) کی ایم این اے فرخ خان اور پی پی پی کی سابق ایم این اے رخسانہ بنگش بھی موجود تھیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں