الیکشن میں جانے کیلئے تیار،حکومت لیکر احسان کیا، ختم کر دو تو احسان مند ہونگے، پیپلز پارٹی کے رہنما ارباب اختیار پر واضح کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر آبی وسائل اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید احمد شاہ نے سخت بیان دیتے ہوئے اس رضامندی کااظہار کیاکہ صرف ایک ماہ کی اتحادی حکومت الیکشن میں جانے کیلئے تیار ہے، ہم نے حکومت لے کر احسان کیا، ختم کی جاتی ہے تو ہمارے اوپر احسان ہو گا،خوشی سے اقتدار میں نہیں آئے، عوام، میڈیا سب نے عمران سے جان چھڑانے کی منت کی،ہم خوش ہوں گے اگر کہیں حکومت ختم کرو،ہم شکریہ ادا کریں گے کہ ایک مہینے میں جان چھڑوا دی،ہم سے عوام کی یہ حالت نہیں دیکھی جا سکتی،

معزز جج صاحبان سے گزارش کرتا ہوں خدا کے واسطے پاکستان کے لیے سوچیں،ٹرانسفر پوسٹنگ عدلیہ کا کام نہیں، پاکستان کے خلاف بڑی سازش تیار کی جا رہی ہے،پاکستان کو ایسی کھائی میں دھکیلا جا رہا جہاں اندھیرا ہی اندھیرا ہے،،اگر کسی کو شوق ہے، جو بیٹھ کر تقریریں کرتے تو ایک آرڈر پاس کر کے آئیں، حکومت لے لیں،ایک بات سن لو، عمران خان کبھی ہیرو نہیں بنے گا،یہ سب عارضی کھیل ہے، جب الیکشن میں جائے گا پتہ چلے گا، اگلا الیکشن آسان الیکشن نہیں ہو گا، لوگ کفن باندھ کر نکلیں گے،ہو سکتا ہے ورلڈ کپ جتوانا بھی سازش کا حصہ ہو کہ بندہ تیار کرنا ہے۔جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ ہم نے حکومت لے کر احسان کیا، ختم کی جاتی ہے تو ہمارے اوپر احسان ہو گا،ہم خوشی سے اقتدار میں نہیں آئے، عوام، میڈیا سب نے عمران سے جان چھڑانے کی منت کی،ہم نے آئینی طریقے سے عمران کو نکالا، ملکی مسائل کا تمام وزن اپنے اوپر لیا،ہم غیر آئینی راستے کی طرف نہیں گئے کہ کل لوگ کہیں کہ الیکٹڈ کو غیر آئینی طریقے سے نکالا،اگر ہمیں اقتدار کا شوق ہوتا تو تین سال تک عمران خان کو چارٹر آف اکانومی کا نہ کہتے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ پوری دنیا میں کہیں اپوزیشن یہ نہیں کرتی مگر حکومت ملک کے خلاف سازش کا حصہ تھی، جس نے ہماری آفر نہیں مانی،ایک بات پر کلیئر ہوں، پاکستان کے خلاف بڑی سازش تیار کی جا رہی ہے،پاکستان کو ایسی کھائی میں دھکیلا جا رہا جہاں اندھیرا ہی اندھیرا ہے،حکومت کی سازش تھی کہ عوام کو اتنا بھوکا کر کے مارو کہ کھانے کو نہ ملے،پاکستان کے خلاف یہ سازش 40 سال پہلے کی ہے،پاکستان کے خلاف سازش کے تحت عمران خان کو تیار کیا گیا۔وفاقی وزیرخورشید شاہ نے حکیم سعید کی کتاب جاپان کہانی کا حوالہ بھی دیا اور کہا کہ ہو سکتا ہے ورلڈ کپ جتوانا بھی سازش کا حصہ ہو کہ بندہ تیار کرنا ہے،ہم خوش ہوں گے اگر کہیں حکومت ختم کرو،ہم شکریہ ادا کریں گے کہ ایک مہینے میں جان چھڑوا دی،ہم سے عوام کی یہ حالت نہیں دیکھی جا سکتی،ایسے حالات میں چند ماہ یا سال کے لیے کون حکومت لیتا، ہم نے تو وزن کندھے پر اٹھایا،ہم نے تو اس لیے حکومت لی کہ ہمارا حال بھی سری لنکا جیسا نہ ہو جائے،اگر کسی کو شوق ہے، جو بیٹھ کر تقریریں کرتے تو ایک آرڈر پاس کر کے آئیں، حکومت لے لیں۔خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت ابھی ختم ہوتی تو 90دن میں الیکشن کرانا بھی لازم اور یہ ممکن بھی نہیں،ہمیشہ کہتا تھا عمران خان کو وقت پورا کرنے دیا جائے، خود ڈوب جائے گا،مگر عوام، میڈیا،سمیت سب نے مجبور کیا کہ اپوزیشن عوام کو مروا رہی ہے،ہمیں کہا گیا عمران کو رہنے دیا گیا تو اپوزیشن بھی ذمہ دار ہو گی،ایک بات سن لو، عمران خان کبھی ہیرو نہیں بنے گا،یہ سب عارضی کھیل ہے، جب الیکشن میں جائے گا پتہ چلے گا۔

خورشید شاہ نے کہا کہ صدارتی نظام کسی صورت نہیں آئے گا، ایک ہی طریقہ ہے مارشل لاء لگاؤ، صدارتی نظام آ جائے گا،صدارتی نظام کا ایک ہی راستہ ہے آئین کو ختم کریں،اور آئین آرڈیننس سے ختم نہیں ہوتا۔خورشید شاہ نے آئندہ الیکشن میں عمران خان کے خلاف گرینڈ الیکشن الائنس کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کی اتنی سازش ہے تو ہمیں بھی مل کر الیکشن لڑنا ہو گا،کوئی سمجھتا اگلا الیکشن آسان الیکشن نہیں ہو گا، لوگ کفن باندھ کر نکلیں گے،معزز جج صاحبان سے گزارش کرتا ہوں خدا کے واسطے پاکستان کے لیے سوچیں،ٹرانسفر پوسٹنگ عدلیہ کا کام نہیں،جس ملک میں تین تین حکومتیں بنائیں گے، کیسے چلے گا؟آپ ایک آدمی کو ہٹا نہیں سکتے کہ سپریم کورٹ نے منع کیا، یہ کام آپ کا نہیں ہے،عدلیہ کا کام عوام کو انصاف دینا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close