اسلام آباد(آئی این پی)پی آئی اے نے وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق کی خصوصی ہدایات پر دمشق کا آپریشن شروع کردیا،دمشق کا آپریشن زائرین کی دیرینہ مطالبے ہر شروع کیا جارہا ہے،براہ راست پروازوں سے زائرین کو آرام دہ سفری سہولیات مہیا ہوں گی تاکہ وہ یکسوئی سے عبادات کر سکیں،پی آئی اے کی پہلی پرواز 28 مئی کو کراچی سے روانہ ہوگی۔ابتدائی طور پر ہفتہ وار ایک پرواز چلائی جائے کی جن کی تعداد بتدریج بڑھا دی جائے گی۔
وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ ہمارا مقصد ہم وطنوں کو سفر کی بہتر اور آرام دہ سفری سہولیات مہیا کرنا ہے۔پی آئی اے کو ترقی کی راہ پر گامزن کررہے ہیں جس سے پی آئی اے کا نیٹ ورک بھی بڑھے گا اور جلد نئے جہاز بھی بیڑے کا حصہ بنیں گے۔وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ زیارات کیلئے جانے والے مسافروں سے درخواست ہے کہ یکسوئی سے عبادات کریں اور پاکستان کے لئے خصوصی دعائیں کریں ۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں