تحریک انصاف سکتے میں آگئی، سابق وزیر خارجہ کا اچانک انتقال، پوری جماعت سوگ میں ڈوب گئی

لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ آصف احمد علی انتقال کرگئے۔ سابق وزیر خارجہ کو دل کی تکلیف کے باعث لاہور کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں جمعرات کو رات گئے وہ دارِ فانی سے کوچ کر گئے۔ ان کی نمازِ جنازہ جمعہ کو رائیونڈ روڈ پر ادا کی جائے گی۔قصور سے تعلق رکھنے والے سردار آصف احمد علی سنہ 1993 سے 1996 تک پاکستان کے وزیر خارجہ رہے۔

 

وہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں سنہ 2008 سے 2010 کے درمیان وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن بھی رہے۔انہوں نے سنہ 2011 میں تحریک انصاف جوائن کی تھی تاہم قصور سے قومی اسمبلی کا ٹکٹ خورشید محمود قصوری کو دیے جانے پر انہوں نے پارٹی سے راہیں جدا کرلیں۔ بعد ازاں انہوں نے نومبر 2017 میں دوبارہ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close