معروف اینکر سمیع ابراہیم کی گرفتاری کی تیاری، وجہ کیا بنی؟ ایف آئی آر درج کر لی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) اینکر پرسن سمیع ابراہیم کے خلاف حکومت نے مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کی تیاریاں کرلیں۔سمیع ابراہیم نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایف آئی آر کی نقل شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں گرفتار کرنے کی تیاریاں کرلی گئی ہیں۔ ان کے خلاف مقدمہ اٹک کے تھانہ صدر میں درج کیا گیا ہے۔

 

 

ایف آئی آر کے متن کے مطابق سمیع ابراہیم نے یوٹیوب پر اپنے وی لاگ میں قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف پراپیگنڈا کیا اور کہا گیا کہ عمران خان کی حکومت کو سازش کے تحت ہٹایا گیا ۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ عمران خان حکومت کا خاتمہ آئینی اور قانونی طریقے سے ختم ہوئی لیکن ملزم نے ریاست پاکستان کے حساس ادارے اور انصاف کے ادارے کے خلاف تحریک چلائی اور اداروں کا تشخص مجروح کیا۔ درخواست گزار نے الزام عائد کیا ہے کہ سمیع ابراہیم فوج اور عدلیہ میں تقسیم اور بحران کی کیفیت پیدا کرنا چاہتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close