لاہور (پی این آئی) شریفوں سے جلد جان چھوٹنے والی ہے، چوہدری پرویز الٰہی کی ٹویٹ نے ہلچل مچا دی۔۔۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے حکومت کے خاتمے کا اشارہ دے دیا۔ اپنے ایک ٹویٹ میں پرویز الہٰی نے کہا “قوم کیلئے خوشخبری۔ شریفوں کی پھیلائی ہوئی نحوست سے جلد جان چھوٹنے والی ہےاب یہ سارے بھاگ رہے ہیں بھاگتے چور کی لنگوٹی ہی سہی۔ دعا کریں قوم کے ہاتھ ان کی لنگوٹیاں آجائیں۔”
قوم کیلئے خوشخبری۔ شریفوں کی پھیلائی ہوئی نحوست سے جلد جان چھوٹنے والی ہےاب یہ سارے بھاگ رہے ہیں بھاگتے چور کی لنگوٹی ہی سہی۔ دعا کریں قوم کے ہاتھ ان کی لنگوٹیاں آ جائیں۔
— Parvez Elahi (@chparvezelahi) May 19, 2022
پرویز الہٰی نے اپنے ٹویٹ میں یہ واضح نہیں کیا کہ کون سی حکومت ختم ہوگی یا کب ختم ہوگی؟ دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنی پریس کانفرنس میں دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ کسی کی خواہش پر الیکشن نہیں ہوں گے بلکہ اس کا فیصلہ مسلم لیگ ن اور اس کے اتحادیوں نے کرنا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں