شیخ رشید جھوٹ بول رہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے شیخ رشید کے کن دعوئوں کی تردید کر دی؟ سینئر صحافی حامد میر کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی) اینکر پرسن حامد میر کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے شیخ رشید کے ان دعووں کی تردید کردی ہے جن میں انہوں نے کہا کہ تھا راولپنڈی ،اسلام آباد میں نگران وزیر اعظم کیلئے انٹرویوز ہو رہے ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ شیخ رشید کھلم کھلا کہتا ہے کہ وہ اداروں کا ترجمان ہے، اس نے کہا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں کچھ معیشت دانوں کے نگران وزیر اعظم کیلئے انٹرویو کیے جا رہے ہیں، شیخ رشید نے 16 مئی کو 48 گھنٹوں کی ڈیڈ لائن دی کہ فیصلے ہونے والے ہیں لیکن آج ڈیڈ لائن ختم ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج کا ترجمان آئی ایس پی آر ہے، شیخ رشید کے دعووں کے بعد جب انہوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے پوچھا کہ شیخ رشید کہہ رہا ہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں انٹرویوز ہو رہے ہیں، 48 گھنٹے میں کچھ ہونے والا ہے، آپ بتائیں کہ آپ کس کا انٹرویو کر رہے ہیں؟ اس پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ بالکل غلط ہے اور شیخ رشید جھوٹ بول رہا ہے۔

حامد میر کے مطابق جب انہوں نے شیخ رشید کے حوالے سے تحریک انصاف کی لیڈر شپ سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ اس کی سیاست ہی یہ ہے کہ اداروں کا نام استعمال کرتا، جھوٹ بولتا اور پیشین گوئیاں کرتا ہے۔ اس وقت جو افواہیں زیر گردش ہیں ان میں سے 90 فیصد کا منبع شیخ رشید ہیں ، شیخ رشید کو چیلنج کر رہا ہوں کہ آکر بتاؤ کہ تم کون سے ادارے کے ترجمان ہو۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close