لاہور(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امریکا نے سازش کے تحت چوروں اور لٹیروں کو مسلط کر دیا، غلامی نامنظور، پاکستان کو خود مختار اور غیر ت مند قوم بنانا ہے، وکلا برادری حقیقی آزادی کیلئے نکلے۔ جمعہ کو ملتان کے جلسے میں اسلام آباد کی کال دوں گا، تمام وکلا نے میرے ساتھ اسلام آباد جانا ہے.
لاہور میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ ہے جب تک وکلا شامل نہ ہوں تحریک کامیاب نہیں ہوتی، تحریک پاکستان کو وکلا نے کامیاب کرایا تھا، حقیقی آزادی کی تحریک میں وکلا نے مل کر ساتھ دینا ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ اسلام آباد جانے کے لیے سب کو دعوت دے رہا ہوں، جمعہ کو ملتان کے جلسے میں اسلام آباد کی کال دوں گا، تمام وکلا نے میرے ساتھ اسلام آباد جانا ہے، رجیم تبدیل کر کے لٹیروں کو مسلط کیا گیا، یہ ہمیں روکنے کے لیے ہر حربہ استعمال کریں گے، مجھے وکلا کی ضرورت ہے، لاہور بار کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔پی ٹی آئی کے چیئرمین نے کہا کہ شہباز شریف اور ان کے بیٹوں پر 40 ارب منی لانڈرنگ کے کیسز ہیں، دنیا کے کسی مہذب معاشرے میں ایسا نہیں ہوسکتا، وزیراعظم اپنے کیسز کو ختم اور این آراو دلوائے، وکلا کو چوروں کے خلاف سپریم کورٹ، ہائی کورٹ جانا چاہیے، اگر بڑے ڈاکوؤں کو نہیں پکڑنا تو پھر چھوٹے چوروں کو جیلوں میں کیوں ڈالتے ہو۔ان کا کہنا تھا کہ اپنے ملک کے لیے جہاد میں شرکت کے لیے وکلا کو دعوت دیتا ہوں، ہمیں اللہ کی زمین پر انصاف قائم کرنا چاہیے، اس تحریک کو کامیاب کرنے کے لیے وکلا کا ساتھ چاہیے، جس ملک میں قانون کی حکمرانی ہو وہاں کبھی خوشحالی نہیں آسکتی، ہماری تحریک ان چوروں کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دے گی، امریکا کی غلامی سے ہمیشہ کے لیے آزادی مل جائے گی۔
جس ملک میں قانون کی حکمرانی نہ ہو وہاں کبھی خوشحالی نہیں آسکتی، آپ میرے لیے نہیں اپنے اور بچوں کی حقیقی آزادی کے لیے نکلیں۔پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ این آر او 2 کواولین ترجیح بنانے والے مجرموں کے ٹولے نے میری ٹیم کے عظیم کام پرپانی پھیر دیا۔عمران خان کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ جب امریکی حمایت سے حکومت تبدیل کرنے کی سازش کی گئی اوراس کے ذریعے پی ٹی آئی کی حکومت کو ہٹایا گیا تو ہم 6 فیصد معاشی شرح نمو کے حصول کے قریب تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ این آر او 2 کو اپنی اولین ترجیح بنانے والے مجرموں کے اس ٹولے نے میری ٹیم کے کئے گئے سارے عظیم کام پرپانی پھیر دیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں