اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے سعودی سفارتخانے سے کہاہے کہ لازمی حج اخراجات کی تفصیل جلد از جلد فراہم کی جائے تاکہ حج انتظامات کو حتمی شکل دی جا سکے۔ وزیر مذہبی امور نے روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں لاہور اور کراچی کی شمولیت اور پاکستان کے مخصوص ثقافتی و معاشی حالات کے پیش نظر عازمین حج کیلئے عمر کی بالائی حد کو 75 سال تک بڑھانے کی درخواست کی۔
وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے بدھ کوسعودی سفارتخانہ کا دورہ کیا اور سعودی سفیر نواف سعید المالکی سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری انچارج مذہبی امور آفتاب اکبر درانی بھی انکے ہمراہ تھے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ لازمی حج اخراجات کی تفصیل جلد از جلد فراہم کی جائے تاکہ حج انتظامات کو حتمی شکل دی جا سکے۔ وزیر مذہبی امور نے روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں لاہور اور کراچی کی شمولیت اور پاکستان کے مخصوص ثقافتی و معاشی حالات کے پیش نظر عازمین حج کیلئے عمر کی بالائی حد کو 75 سال تک بڑھانے کی درخواست کی۔ سعودی سفیر نے کہا کہ اعلی سعودی حکام تک اس پیغام کو فورا پہنچایا جائے گا اور پاکستانی حجاج کرام کو ہر ممکن سہولت کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ ۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں