سپریم کورٹ کا فیصلہ، پی ٹی آئی کا حمزہ شہباز کیخلاف آئینی آپشنز پر گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے خلاف آئینی آپشنز پرگھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔عمران خان نے پنجاب کی صورتحال پرسینیئرپارٹی قیادت سے مشاورت کی جس میں شاہ محمودقریشی، فواد چوہدری، سینیٹرعلی ظفر، عثمان بزدار، مراد راس اور سبطین خان نے شرکت کی۔مسلم لیگ کے رہنما مونس الہی بھی مشاورتی اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس میں سپریم کورٹ کیفیصلے کے بعد کی صورتحال کے سیاسی اورآئینی آپشنزپربات چیت کی گئی جبکہ پارلیمانی ایڈوائزری گروپ نیعمران خان کوپرویزالہی سے ہونے والی ملاقات سے متعلق بریف کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں حمزہ شہبازکیخلاف آئینی آپشنز پرگھیرا تنگ کرنیکافیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد حتمی آپشنز سامنے لائے جائیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close