وزیر اعظم نے 31 افسران کی گریڈ 22 میں ترقی کی منظوری دیدی، انفارمیشن گروپ کےسعید جاوید کو گریڈ 22 مل گیا

اسلام آباد (آئی این پی ) وزیر اعظم شہباز شریف نے مختلف گروپس کے افسران کی گریڈ بائیس میں ترقی کی منظوری دیتے ہوئے بورڈ کے فیصلے کو فوری پبلک کرنے کی ہدایت کردی۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے مختلف گروپس کے افسران کی گریڈ بائیس میں ترقی کی منظوری دیتے ہوئے بورڈ کے فیصلے کو فوری پبلک کرنے کی ہدایت کردی۔ اکتیس افسروں کو گریڈ بائیس میں ترقی دی گئی ۔

اکتوبر بیس کے بعد کسی افسر کو ترقی نہیں دی گئی تھی ،ڈی ایم جی کے اٹھارہ افسران کی ترقی کی منظوری دی گئی ۔توقیر شاہ ،عثمان چاچڑ بھی ترقی پانیوالوں میں شامل ہیں ۔ریلوے کے ایک اوراطلاعات کے بھی ایک افسر کو ترقی دیدی گئی ۔سیکرٹری اطلاعات شہیرہ شاہد کو ترقی نہ مل سکی ،سعید جاوید کو گریڈ بائیس مل گیا۔ ڈی جی آئی بی فواد اسد اللہ بھی گریڈ بائیس میں پہنچ گئے۔ فارن سروس کے تین افسران کی ترقی،کسٹم کے دو،ریونیو کے ایک افسر کی ترقی، کامرس ،ملٹری لینڈ کے بھی ایک ایک افسر کی گریڈ بائیس میں ترقی کی منظوری دی گئی ہے ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں