شدید ہیٹ ویو سے بچوں کو خطرہ، وفاقی تعلیمی بورڈ نے 23 مئی سے میٹرک کے امتحانات کا شیڈول تبدیل کر دیا

مظفرآباد (آئی اے اعوان) پاکستان اور آزادکشمیر میں گرمی کی شدید اور ہیٹ ویو کے خطرہ کے پیش نظر وفاقی تعلیمی بورڈ نے 23 مئی سے میٹرک کے امتحان کا شیڈول تبدیل کردیا گیا نئے شیڈول کے مطابق تمام امتحانی مراکز میں پرچہ صبح 9 بجے سے 12 بجے کے بجائے صبح 8 بجے سے 11 بجے تک لیے جائیں گے

وفاقی تعلیمی بورڈ اسلام آباد کی جانب سے جاری کیے گئے مراسلے کےمطابق وفاقی تعلیمی بورڈ سے الحاق شدہ تمام تعلیمی اداروں کے سربراہان اساتذہ اور طلباء وطالبات میٹرک کے امتحان میں پرچوں کے اوقات کی تبدیلی سے آگاہ کیاگیا ہے جبکہ طلباءو طالبات کو اپنی رولنمبر سلپ وفاقی تعلیمی بورڈ کی ویپ سائٹ سے ڈاون لوڈ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔۔۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close