اینکر عمران ریاض خان کی ماہانہ آمدنی کتنی ہے؟ خود ہی بتا کر حیران کر دیا

لاہور (پی این آئی) اینکر پرسن عمران ریاض خان کا کہنا ہے کہ ان کی ماہانہ آمدنی ایک کروڑ روپے سے بھی زیادہ ہے۔سوشل میڈیا پر عمران ریاض کی ایک ویڈیو وائرل ہے جو ان کے ایک یوٹیوب چینل کو دیے گئے انٹرویو کی ہے۔ اینکر نے عمران ریاض سے آمدن کا ذریعہ پوچھا تو انہوں نے کہا کہ اگر آپ کو لگتا ہے کہ میری آمدنی ایک کروڑ روپیہ ہے تو آپ غلط سوچ رہے ہیں۔

 

میری آمدنی اتنی ہے کہ میں ہر دو مہینے بعد ایسا گھر بنا سکتا ہوں جس میں میں رہتا ہوں۔اینکر پرسن اقرار الحسن نے عمران ریاض کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ چار کنال کے گھر میں رہتے ہیں۔ اقرار الحسن نے عمران ریاض کو دعا دیتے ہوئے کہا “ماشاء اللہ بھائی، اللہ رزقِ حلال میں برکت دے۔ آپ نے اپنی آمدن کا بتا کرحوصلہ مندی کا ثبوت اور بہت سے بدخواہوں کو جواب دیا ہے۔”

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close