شہباز شریف نے وزارت قانون کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے مسودہ تیار کرنےکاحکم دے دیا، تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی)سینئر سحافی و تجزیہ کار اسد کھرل نے دعویٰ کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے اسمبلی کی تحلیل کا مسودہ تیار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر اسد کھرل نے اپنے ایک ٹویٹ میں دعویٰ کیا  “ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے وزارت قانون کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے مسودہ تیار کرنے کا حکم دے دیاہے،سمری جلد صدر پاکستان کو بھجوائی جائے گی۔”انہوں نے مزید کہا “سناہے کوئی تقریر بھی لکھی جارہی ہے ،سکرپٹ رائٹر کون ہوگا ، تقریر کے مندرجات پر منحصر ہوگا کہ ہوگی یا نہیں،سمجھ آئی۔”

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close