اسلام آباد(پی این آئی)سنیئرصحافی وتجزیہ نگار ہارون الرشید نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے متعدد منحرف اراکین نے ان سے درخواست کی ہے وہ انہیں عمران خان سے معافی دلا دیں نجی ٹی وی پر اپنے پروگرام میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کو لچک کا مظاہرہ کرنا چاہیے. انہوں نے کہا کہ عمران خان بضد ہیں کہ جون میں انتخابات کروائے جائیں جبکہ بیک ڈور چینل رابط کاروں کے ذریعے انہیں نومبر یا دسمبرمیں الیکشن کروانے کی پیشکش کی گئی ہے جبکہ ایک تجویزستمبر میں انتخابات کروانے کی ہے لہذا انہیں چاہیے کہ وہ ستمبرمیں انتخابات کے لیے خود کو تیار کریں۔
انہوں نے کہا کہ یقینی طور پر عمران خان سے غلطیاں ہوئیں خاص طور پر ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے میں اسی طرح پنجاب میں عثمان بزدار کا انتخاب بھی بڑی سیاسی غلطی تھی اگر پنجاب میں تگڑا وزیراعلی ہوتا تو نوبت یہاں تک آنی ہی نہیں تھی. ہارون الرشید نے کہا کہ امید ہے عمران خان نے سبق سیکھا ہوگا ماضی کی غلطیوں سے اور آئندہ انہیں نہیں دہرائیں گے انہوں نے کہا کہ عمران خان کا یہ کہنا غلط ہے کہ اس مرتبہ وہ ٹکٹیں خود تقسیم کریں گے یہ عملا یہ ممکن نہیں ایک طرف انتخابی مہم چل رہی ہوگی تو دوسری طرح ٹکٹوں کے تقسیم کے لیے وقت کیسے نکالیں گے؟ انہوں نے کہا کہ اچھی شہرت کے حامل ایماندار اراکین پر مشتمل ایک بورڈ تشکیل دیدیا جائے جو ٹکٹوں کا فیصلہ کرئے باقی عمران خان خود کو اس سارے عمل کی نگرانی تک محدودرکھیں۔
انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب عمرسرفرازچیمہ نے جس طرح سے لڑائی لڑی ہے عمران خان کو یاد رکھنا چاہیے کہ وہ پارٹی کا مخلص کارکن تھا مگر مشکل وقت میں وہی کام آیا اس لیے اب ووننگ ہارسزکی سیاست سے باہر آکر فیصلے کرنے چاہیں اس کے لیے اپوزیشن میں بھی بیٹھنا پڑے تو کوئی مضائقہ نہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں