اسلام آباد (پی این آئی) صحافی اسد کھرل نے دعویٰ کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے اسمبلی کی تحلیل کا مسودہ تیار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔اسد کھرل نے اپنے ایک ٹویٹ میں دعویٰ کیا “ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے وزارت قانون کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے مسودہ تیار کرنے کا حکم دے دیاہے،سمری جلد صدر پاکستان کو بھجوائی جائے گی۔”انہوں نے مزید کہا “سناہے کوئی تقریر بھی لکھی جارہی ہے ،سکرپٹ رائٹر کون ہوگا ، تقریر کے مندرجات پر منحصر ہوگا کہ ہوگی یا نہیں،سمجھ آئی۔”
خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے صدارتی ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا ہے کہ سیاسی جماعتیں جمہوریت کی بنیادہیں اور پالیسی سے انحراف کرنا کینسر ہے۔ منحرف ارکان کا ووٹ شمار نہیں کیا جائے گا۔ عدالت نے منحرف ارکان کی نا اہلی کی مدت کے تعین کے حوالے سے سوال کو واپس صدرِ مملکت کو بھجوادیا ہے۔ سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا ہے کہ نا اہلی کی مدت کا تعین کرنے کیلئے بہترین فورم پارلیمان ہے اور اس حوالے سے قانون سازی کیلئے درست وقت یہی ہے۔ سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے بعد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے فوری الیکشن کا مطالبہ کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں