اسلام آباد(پی این آئی)ایڈوکیٹ اظہر صدیق نے کہا ہے کہ عثمان بزدار بطور ایکٹنگ وزیراعلیٰ بحال ہو چکے ہیں۔سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس پر عدالتی رائے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی کے منحرف 25 اراکین کو فارغ کر دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اب وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے الیکشن کے ذریعے دوبارہ انتخاب ہو گا، فیصلہ صدارتی ریفرنس پر ہی نہیں 184 تین اور 186 کے تحت پڑھا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ تاریخ کا سنہرا ترین دن ہے کہ آئین کو بحال کر دیا گیا جب کہ ووٹ بیچنے والوں کا راستہ ہمیشہ لے لیے روک دیا گیا۔ منحرف اراکین کا ووٹ نہیں گنا جائے گا،حمزہ شہباز اکثریت کھو چکے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں