سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا، سپریم کورٹ نے ہارس ٹریڈنگ کا راستہ ہمیشہ کیلئے بند کر دیا

اسلامی آباد(پی این آئی) پاکستان بار کونسل کے رکن اشتیاق اے خان نے سپریم کورٹ کےفیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئےانتخابات کےعلاوہ کوئی راستہ باقی نہیں بچا۔اشتیاق اے خان کے مطابق سپریم کورٹ کا آئین کے آرٹیکل63 اےکی تشریح کا تاریخی فیصلہ ہے، ریفرنس میں منحرف رکن اسمبلی کے ووٹ کو شمار نہ کرنےکی استدعا منظور کرلی گئی۔

 

 

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ہمیشہ کیلئے ہارس ٹریڈنگ کا راستہ بند کر دیا، آج کےتاریخی فیصلے نے پارلیمانی نظام کی توسیع کردی، آرٹیکل 189 کے تحت انتظامیہ، مقننہ اور عدلیہ فیصلے پر عمل درآمد کی پابندہے۔اشتیاق اے خان نے مزید کہا کہ فیصلے کے بعد حمزہ شہباز وزیر اعلیٰ پنجاب نہیں رہے، نئےانتخابات کے علاوہ کوئی راستہ باقی نہیں بچا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں