لاہور(پی این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان کے منحرف اراکین سے متعلق فیصلے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے پریس کانفرنس ملتوی کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے 25 منحرک اراکین کے ووٹوں پر بنی ن لیگ کی حکومت کیلئے بڑی مشکلات پیدا ہوگئی ہیں۔
سپریم کورٹ کی جانب سے فیصلہ آنے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے شیڈولڈ پریس کانفرنس ملتوی کردی ہے اور قانونی ماہرین کو مشاورت کیلئے بلالیا ہے۔خیال رہے کہ منحرف اراکین سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے فیصلہ سنا دیا ہے، جس میں عدالت کا کہنا تھا کہ منحرف رکن کا ووٹ شمارنہیں ہوگا، آرٹیکل 63 اے کو الگ نہیں پڑھا جاسکتا، انحراف پارلیمانی جمہوریت کو عدم استحکام سے دوچار کرتا ہے، آرٹیکل 63 اے کو استعمال ہی نہ کیا جائے تاکہ انحراف ازخود نہ ہوسکے۔عدالت کا فیصلہ میں کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 17 کے تحت سیاسی جماعتوں کے حقوق ہیں، آرٹیکل 63 اے کی اصل روح ہے کہ کسی رکن کو انحراف نہ کرنا پڑے، آرٹیکل 63 اے کا مقصد جماعتوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں