اسلام آباد(پی این آئی)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ نگراں وزیراعظم کیلئے معیشت دان آئےگا اور کوئی نہیں آسکتا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ میں ایسےہی نہیں کہہ رہاتھاکہ یہ لوگ نہیں چلاسکتے 200 روپے تک ڈالر پہنچ گیا ہے
معیشت تباہ ہوتی جارہی ہے آئی ایم ایف سمیت یہ کسی سےبات نہیں کررہے بی اےپی والوں نےبھی اشارہ دیاوہ دوسری طرف بیٹھ سکتےہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کیلئےمعیشت دان آئےگا اور کوئی نہیں آسکتا جیلیں ہی ان کا مقدر ہے شاید انہیں سخت جیلیں جھیلنا پڑیں آج رات12بجےتک اہم فیصلےہوسکتےہیں لیکن نگراں حکومت کاسربراہ معیشت دان ہوگایہ طے ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سب ختم ہوگیا اب مرکزکی بات کریں پنجاب میں چالیسواں ہو گیا ہے اسلام آبادکی صورتحال دیکھیں صدر وزیراعظم کو اعتماد کے ووٹ کابھی کہہ سکتےہیں
ان لوگوں کی سیاست جڑسےاکھڑگئی ہے یہ اب کیا کر سکتے ہیں۔سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ انہوں نےمقتدرحلقوں سےاپیل کی کہ لانگ مارچ روکنےمیں مدد کریں مقتدر حلقوں کو بھی کہتا ہوں سب کو الیکشن کی تاریخ پر متحد کریں اس وقت سب کوالیکشن کی تاریخ پرسب کو متحد کرنا چاہیے آصف زرداری کےعلاوہ سب الیکشن لڑنے کیلئے تیار ہیں یہ طے ہو گیا ہے نگراں حکومت نے آنا ہے اور نئے الیکشن ہونے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں