سپریم کورٹ کا آرٹیکل 63 اے کی تشریح کا فیصلہ، وفاقی حکومت سے استعفیٰ طلب کر لیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے سپریم کورٹ کی جانب سے آرئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد وفاقی حکومت سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا۔سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردِ عمل دیتے ہوئے اسد عمر نے پاکستانی عوام کو مبارک دی اور کہا کہ لوٹے فارغ جب کہ پنجاب حکومت کا جواز ختم ہوگیا ہے۔

 

 

انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت فوری طور پر استعفیٰ دے. بیرونی مداخلت اور لوٹوں پر بنی حکومت کا ایک دن بھی اور چلنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے صدارتی ریفرنس کا فیصلہ سنادیا ہے۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ سیاسی جماعتیں جمہوریت کی بنیادہیں اور پالیسی سے انحراف کرنا کینسر ہے۔ منحرف ارکان کا ووٹ کاسٹ اور شمار نہیں کیا جائے گا۔ عدالت نے منحرف ارکان کی نا اہلی کی مدت کے تعین کے حوالے سے سوال کو واپس صدرِ مملکت کو بھجوادیا ہے۔ سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا ہے کہ نا اہلی کی مدت کا تعین کرنے کیلئے بہترین فورم پارلیمان ہے اور اس حوالے سے قانون سازی کیلئے درست وقت یہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں