سابق وفاقی وزیر خزانہ حفیظ شیخ نے گرفتاری سے بچنے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

اسلام آباد(پی این آئی )سابق وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے نیب کی گرفتاری سے بچنے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ پر نجی کمپنی کو فائدہ پہنچانے کے الزام کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ عبد الحفیظ نے احتساب عدالت میں پیش ہونا ہے، درخواست گزار اس وقت دبئی میں رہائش پذیر ہیں جبکہ نیب کے ساتھ مکمل تعاون کے لیے تیار ہیں۔

عدالت نے عبد الحفیظ شیخ کی 10 روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ وطن واپسی پر نیب حفیظ شیخ کو گرفتار نہ کرے۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ سابق وزیر خرانہ عبدالحفیظ شیخ کیخلاف کراچی کی احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کردیا گیا ہے۔اس سے قبل احتساب عدالت نے حفیظ شیخ کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر پر ایک کروڑ 12 لاکھ ڈالر کا قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں