ایبٹ آباد (پی این آئی )وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ الیکشن جلد ہونگے،خیبر پختونخوا کے علاوہ مرکز اور پنجاب میں دو تہائی اکثریت حاصل کریں گے،الیکشن کمیشن نے بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلہ میں جو ہمارے ساتھ کیا اب دوبارہ ایسے نہیں ہوگا،99فیصد لوگ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں ،امپورٹڈ حکومت صرف اپنے کیسز ختم کرانے آئی ہے ،زرداری اندرون سندھ میں سہولیات دیں ،سینما میں ٹکٹ فروخت کرنے والے اصلاحات لانے کی بات کر رہے ہیں،
ایبٹ آباد انٹرچینج کے لئے آئندہ بجٹ میں فنڈ مختص کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ایبٹ آباد دہمتوڑ بائی پاس اور کامرس کالج کے افتتاح اور بعد ازاں غنی باغ ایبٹ آباد میں ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر قائم مقام گورنر خیبر پختونخوا مشتاق احمد غنی ،ایم پی اے الحاج قلندر خان لودھی ،نذیر احمد عباسی ،مومنہ باسط،سابق ایم این اے علی خان جدون ،ڈاکٹر اظہر خان جدون ،ریجنل صدر علی اصغر خان،پی ٹی آئی رہنما شہزاد گل اعوان ،صفدر تنولی ،
وسیم شہزاد خٹک نے بھی خطاب کیا۔کنونشن میں ممبران کینٹ بورڈ قاضی احتشام الحق ،ناصر عباسی ،محمد ہارون کے علاوہ سابق تحصیل ممبر سردار شیر دل ،ملک سعید ،ملک نعیم اعوان،دلدار اعوان ، خواتین ونگ ہزارہ کی عہدیدران ،وکلاء اور کارکنان بھی شریک تھے۔وزیر اعلی خیبر پختون خوا محمود خان نے کہا کہ ایبٹ آباد میں عمران خان کے جلسہ میں نوجوانوں کا جوش وجنون قابل دید تھا،آج ایبٹ آباد کے عوام کو باضابطہ آزادی مارچ کی دعوت دیتا ہوں عمران خان خیبر پختون خوا کو
دوسرا گھر قرار دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مانسہرہ میں صالح محمد کے فنڈ سے فیڈر تکمیل ہوا ہے۔خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت ہے قانون ہاتھ میں نہ لیں ورنہ تاریخی چھترول کروں گا۔وزیر اعلی محمود خان نے کہا کہ وزیراعظم ہفتہ دس دن کے مہمان ہیں،نیشنل سیکورٹی کونسل میں پیٹرول کی قیمتوں کا تعین کرنے کا کہہ رہے ہیں ان کا وزیر خزانہ پنچر لگانے والا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مریم صفدر کہتی ہیں ان کی پاکستان میں کوئی پراپرٹی نہیں یہ جھوٹ پر
جھوٹ کہتے ہیں۔پاکستانیوں سے کہتا ہوں عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوجائیںجس طرح عمران خان ان کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم میں شعور آچکا ہے وہ دن دور نہیں جب قوم ان کے مشکل فیصلوں میں ساتھ کھڑی ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلامی فلاحی ریاست کے لئے بنایا گیا اس مقصد کو عمران خان کی سربراہی میں حاصل کریں گے۔آئندہ ایبٹ آباد کے دیہی علاقہ کا دورہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد انٹر چینج کا فنڈ بجٹ میں ڈالیں گے یہ ایبٹ آباد کے
عوام کیلئے تحفہ ہے۔انہوں نے کہا کہ حویلیاں ہسپتال کو بھی آئندہ بجٹ میں شامل کریں گے،ٹھنڈیانی روڈ ایبٹ آباد کے کام کا آغاز بھی جلد ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد ڈی ایچ کیو کا حکم امتناعی خارج ہونے پر اس کا افتتاح کریں گے ،ایبٹ آباد کیلئے 12 ارب کے منصوبوں کا جلد افتتاح ہوگااور ایوبیہ چیئر لفٹ بھی اپ گریڈ کریں گے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ میڈیا کالونی کے لئے سیکشن فور لگا کر فراہم کریں گے جس کے لئے ڈپٹی کمشنر کو احکامات آج ہی دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد ان کا دوسرا گھر ہے،حکومت عوام کی توقعات کو پورا کرے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں