میٹرک امتحانات، کمپیوٹر اسٹڈیز کا پرچہ سوا نو بجے وائرل ہو گیا

کراچی (پی این آئی) کراچی، حیدرآباد اور میرپور خاص ڈویژنز میں آج سے میٹرک کے امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے۔ کراچی میں میٹرک بورڈ کے تحت ہونے والے امتحانات کے دوران کمپیوٹر اسٹڈیز کا پرچہ سوا نو بجے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ یہ بات اہم ہے کہ بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی کے تحت امتحانات میں 3 لاکھ 60 ہزار سے زائد طلبہ شریک ہو رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میٹرک بورڈ کے مطابق کراچی کے 18 ٹاؤنز میں 448 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں جن کے اطراف دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔

کراچی میں آج نویں جماعت سائنس گروپ کا کمپیوٹر اسٹڈیز کا پرچہ ہورہا ہے، 1 لاکھ 58 ہزار 869 طلبا و طالبات پرچہ دیں گے جبکہ نویں جماعت جنرل گروپ کے طلبہ کا جنرل سائنس کا پرچہ ہے جس میں 17 ہزار 782 طلبہ شریک ہو رہے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close