نئے الیکشن کی تیاریاں، علیم خان بھی اچانک لندن پہنچ گئے، پہلی ملاقات کس سے کی؟ سیاسی میدان میں بڑی ہلچل

لندن(پی این آئی)نئے الیکشن کی تیاریاں، علیم خان بھی اچانک لندن پہنچ گئے، پہلی ملاقات کس سے کی؟ سیاسی میدان میں بڑی ہلچل۔۔۔ لندن میں سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان نے ملاقات کی ہے۔نواز شریف اور عبدالعلیم خان کے درمیان ملاقات 2 گھنٹے تک جاری رہی۔

 

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں علیم خان کا کہنا تھا کہ ابھی سیاسی گفتگو نہیں کرسکتا اور ملک کے حالات بہتر ہوں گے۔خیال رہے کہ رواں سال مارچ میں بھی عبدالعلیم خان نے نواز شریف سے لندن میں ملاقات کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close