سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا وزیر اعظم شہباز شریف کیخلاف کے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کیلئے عدالت جانے کا اعلان

اسلام آباد(آئی این پی)سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے وزیر اعظم شہباز شریف کیخلاف کے آرٹیکل 6 کے تحت(سنگین غداری ) کے تحت کارروائی کیلئے عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا۔پیر کو اپنے ٹوئٹر پیغام میں گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ وزیراعظم کے خلاف دستور کے آرٹیکل 6 کے تحت کاروائی کے لئے متعلقہ فورم /عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،

پنجاب میں جاری آئینی و قانونی بحران وزیراعظم اور انکے بیٹے کی آئین شکنی اور طاقت کے غیرقانونی استعمال کی وجہ سے ہے۔عمرسرفراز چیمہ نے کہا کہ میں انشاء اللہ آئین شکن وقانون توڑنے والے کو عدالت کے کٹہرے تک پہنچا کر رہونگا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close