لاہور (پی این آئی) سربراہ مسلم لیگ (ق)چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ گرفتاریاں پنجاب حکومت کے حق میں بیانات کرانے کے لیے کی جا رہی ہیں، ملازمین کو گرفتار کر کے حمزہ شہباز پرانی روایات کو اجاگر نہ کریں۔چوہدری شجاعت نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب اسمبلی کا کیس چل رہا ہے اور پنجاب پولیس نے کل رات پنجاب اسمبلی کے افسران، ملازمین کو گرفتار کر لیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کیس عدالت میں چل رہا ہے، عدالت میں آ کر کیس کو لیڈ کریں۔چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے ضمانت پر ہونے کے باوجود چیف سیکیورٹی افسر کو گرفتار کیا، گریڈ 21، گریڈ 22 کیافسران، ملازمین حفاظتی ضمانتیں کرانے پرمجبور ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں