اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ بلاول ہاؤس جمہوریت کی علامت ہے، جمہوریت کا تحفظ کرتا رہے گا۔ عمران خان نے کٹھ پتلی ہوتے ہوئے خود کو آمر سمجھ رکھا تھا اس لئے بلاول ہاؤس سے انہیں آئینی اور جمہوری طریقے سے اقتدار سے نکالا۔ پیر کو اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان اپنے گھر کے باہر دو پولیس اہلکار دیکھ کر دیوار پھلانگ کر بھاگ جاتا تھا،
اب خود کو لیڈر سمجھتا ہے، یہ قیامت کی نشانی ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان کی جان کو کوئی خطرہ نہیں ہے مگر جیل جانے کا خطرہ ضرور ہے۔ رانا ثنااللہ جیل میں انہیں بھرپور سکیورٹی فراہم کریں گے۔ تاہم عمران خان یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ جیل میں انہیں حوروں والا ٹیکہ ہرگز نہیں ملے گا۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان نے چار سال میں ملک کا وہ حشر کیا جو ایک بھینسا کانچ کے گھر کا کرتا ہے۔ ۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں