الیکشن کی تاریخ پر کام شروع، ممکنہ طور پر ستمبر میں عام انتخابات کے انعقاد کا امکان

لاہور(پی این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ الیکشن کی تاریخ پر کام ہورہا ہے، الیکشن ستمبر میں ہوں گے، کل کا دن بھاری نہیں ہوا تو اسی ہفتے الیکشن تاریخ کا اعلان ہوجائے گا،نئے الیکشن تمام اسٹیک ہولڈرز کی رائے ہے ، اسلام آباد میں تیزی سے نگران وزیراعظم کے ناموں پر غور ہورہا ہے۔

 

نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کی تاریخ پر کام ہورہا ہے، الیکشن ستمبر میں ہوں گے، کل کا دن بھاری نہیں ہوا تو اسی ہفتے الیکشن تاریخ کا اعلان ہوجائے گا،تمام اسٹیک ہولڈرز کی رائے ہے کہ نئے الیکشن کرائے جائیں، شہبازشریف تمام اسٹیک ہولڈرز کی رائے لے کر لندن گئے تھے،آصف زرداری کسی قیمت پر الیکشن نہیں چاہتے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں تیزی سے نئے وزیراعظم کے ناموں پر غور ہورہا ہے، نگران وزیراعظم کیلئے معاشی ماہرین کے ناموں پر غور ہورہا ہے، سب معاشی ماہر کو لانے کیلئے محنت کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان رابطہ نہیں کررہے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ پارٹی رابطے میں نہیں۔ عمران خان کو فوری الیکشن کی تاریخ چاہیے بس یہی ضد ہے، پرسوں صورتحال بالکل واضح ہوجائے گی، غیرملکی قوتیں بھی اب فوری الیکشن چاہتی ہیں۔

 

کوئی نہیں چاہتا کہ ملک انتخاب سے دو قدم آگے انقلاب کی طرف جائے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے صوابی میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت مسلط کرنے کی وجہ انہیں پتا تھا عمران خان اڈے نہیں دے گا،اندرونی بیرونی سازش کے تحت پاکستان پر امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی، انہیں یہ بھی پتا تھا کہ میں کسی کی جنگ میں نہ شرکت کروں گا اور نہ ہی ملکی مفادات کو ان کے لیے قربان کروں گا؟کیونکہ میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے۔انہوں نے کہا کہ لوٹے اگر الیکشن کمیشن سے بچ گئے تو الیکشن میں عوام سے نہیں بچیں گے،لوٹوں کا ساری دنیا کو پتا لیکن الیکشن کمیشن کونہیں بلکہ وہ انہیں بچانے کے نقطے ڈھونڈ رہا ہے،خیبرپختونخواہ میں صرف ایک اور فیصل آباد میں سے زیادہ لوٹے ہوئے،انہوں نے وعدہ کیا کہ آئندہ الیکشن میں کوئی لوٹا نہیں جیت پائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں